Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

کورونا، ملک میں 119 جاں بحق

شائع 21 جون 2020 09:05am

کورونا سے آج پھر ایک سو انیس زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے، چار ہزار نو سو اکیاون افراد میں وائس کی تصدیق ہوگئی جس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ چھہتر ہزار چھہ سو سترہ ہوگئی۔

کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور   صورتحال سنگین ہونے کے باوجود   شہریوں اور تاجروں کی جانب سے غلفت کا مظاہرہ جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 28 ہزار 855 ٹیسٹ کیئے گے، جن میں سے 4 ہزار 951 افراد میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ،  سب سے زیادہ سندھ میں کورنا مریضوں کی تعداد 67 ہزار 353 ہو گئی۔

پنجاب میں 65 ہزار 739 ، خیبرپختونخواہ  21 ہزار 444 ،  اسلام آباد 10 ہزار 662 ، بلوچستان 9 ہزار 328 ، گلگت بلتستان ایک ہزار 278 اور  آزاد کشمیر میں  813 مریض زیر علاج ہیں ، ملک بھر میں کورنا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 76  ہزار 617 تک جا پہنچ گئی۔۔

این سی او سی کے مطابق ایک دن میں مزید 119 اموات ہونے سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 501 ہو گئی ، پنجاب میں 1 ہزار 407 ،  سندھ ایک ہزار 48 ، خیبرپختونخواہ  808 ،  اسلام آباد 98 ،  بلوچستان 100 ، گلگت بلتستان 21 اور آزاد کشمیر 19 افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 این سی او سی کے مطابق اب تک 97 ہزار 892 افراد کورنا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div